مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر اردوان کی اے کے پارٹی کے امیدوار مرات کوروم اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات ترک صدر اور اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت کا امتحان ہے جس میں صدر اردوان 2019 کے بلدیاتی انتخابات میں ہارے ہوئے شہروں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
2019 کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی بڑی جماعت سی ایچ پی نے استنبول اور انقرہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان شہروں پر قائم اے کے پارٹی کے 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔ خود ترک صدر اردوان نے بھی اپنا سیاسی سفر 1994 میں استنبول کے میئر کے طور پر شروع کیا تھا۔
ترکیے کے مشرقی صوبوں میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی جبکہ باقی صوبوں میں ووٹنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، انتخابات کے ابتدائی نتائج رات 10 بجے تک آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ